کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سیجل شرما نے ذاتی رنجشوں کی بنا کر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیاہے۔
معروف اداکارہ سیجل شرما نے مبینہ طور پر گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کی کرائے کے فلیٹ میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع اُن کے دوست نے دی۔ سیجل کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اداکارہ کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی خودکشی کی جگہ سے خط بھی ملا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کی وجوہات بتائے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ذاتی رنجشوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہی ہیں۔ جب کہ ضروری کارروائی کرنے کے بعد اداکارہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیجل شرما کچھ سال قبل ریاست راجستھان کے شہر اودے پور سے روشن مستقبل کی تلاش میں ممبئی آئی تھیں۔ وہ اب تک کئی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔