نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں شرمیلا ٹیگور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھوپال میں ان کے شوہر مرحوم نواب پٹودی کی قریبا 3.28 ایکڑ زمین ہے جس میں سے تقریبا 15 ہزار فٹ کی زمین پر چاند خان نام کے بلڈر نے قبضہ کر لیا ہے۔ بلڈر نے اس زمین پر تعمیراتی کام بھی شروع کر دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں کئی مرتبہ نگم آيكت اور کلکٹر سے شکایت کی جا چکی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اب انہیں کورٹ کی مدد لینی پڑ رہی ہے۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے شہری ترقی محکمہ کے سربراہ سکریٹری، ضلع کلکٹر اور نگم آيكت سمیت بلڈر چاند خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس کا انہیں ایک ماہ کے اندر عدالت میں جواب پیش کرنا ہوگا۔