تحریر : حفیظ خٹک وطن عزیز پاکستان کا سب سے بڑا مخالف جو آج تک اکھنڈ بھارت کے سپنوں کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ قیام سے لے آج تک متعدد جنگیں لڑنے کے باوجود اب تلک ملک میں اندرونی و بیرونی سازشوں میں ہمہ تن سرگرم ہے۔ کرکٹ کی باتیں ہوں یا پھر صنعتی و تجارتی معاملات ، سمجھوتہ ایکسپریس ہو یا کوئی بھی اور معاملہ، بھارت ہر حال میں پاکستان کو اپنے طور پر نیست و نابود کرنا چاہتا ہے ۔را کے سرگرم ایجنٹ کلبھوشن سنگ کو گرفتاراور مکمل تفتیش کے بعد سزائے موت کی سنائی دی گئی۔ اس سزا کا سن کر سب سے زیادہ تکلیف بھارت کی حکومت کو ہوئی ، بھارت کی وزیر خارجہ شمسا سوراج نے اک ہنگامی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کلبھوشن سنگ کو سنائی جانے والی سزا سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قیدی کو معصوم ثابت کرنے اورپاکستان کو عالمی سطح پرگمراہ کرنے کیلئے بھرپور لفاظی کی۔ اس کے باوجود شہر قائد سمیت ملک کی عوا م سزا پر رعملدرآمد جلد چاہتی ہے۔
کلبھوشن سنگ یادیو کی گرفتاری اور سزا کے اعلان پر عوام تاثرات جاننے کیلئے اک سروے کیا گیا جس میں صد فیصد عوام کی رائے یہی سامنے آئی کہ کلبھوشن سنگ یادیو پاکستان کا دشمن ہے اور وہ جب سب کاروائیوں کو تسلیم کر چکا ہے تو اسے ہر حال میں لٹکایا جانا چاہئے۔ سابق فوجی افسر مختار احمد کا کہنا تھا کہ بھارت قیام پاکستان سے اب تلک وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کاوشوں میں لگا رہا ہے۔
اپنی فوجی زندگی اور اس کے بعد اب تک ہم وطن عزیز کیلئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کر سکتے جہاں تک اس بھارتی ایجنٹ کاتعلق ہے تو اسے فوری طور پر ہی سزائے موت دی جانی چاہئے۔ نورخان کا کہنا تھا کہ ہم وجی عدالت کے اس فیصلے کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیںاور یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی ہونے سازش کاروں کو جلدگرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ طالبعلم علی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں کس طرح کے مظالم ڈھا رہا ہے وہاں وہ انسانیت کاخون بہاتا چلا جارہا ہے اور ایسی صورتحال میں اگر ہمارے اداروں نے بھارت کا جاسوس پکڑ لیا ہے تو اس کو سزائے موت دینے میں ذرا بھی دیر نہیں ہونی چاہئے ۔ کلبھوشن سنگ یادیو کو کسی کٹھرے میں نہیں بلکہ سرعام پھانسی چی جانی چاہئے۔
سیاسی جماعت نے کارکن ناصر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق جس سیاسی جماعت سے ہے وہ سزائے موت کے خلاف ہے تاہم میں یہاں اس بھارتی جاسوس کے معاملے میں اپنی پارٹی کی اس پالیسی کے خلاف ہوں اور برملا اس بات کا اعلان اور فوجی عدالت سے درخواست کرتاہوں کہ اس جاسوس کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دی جائے۔ مذہبی جماعت کے توفیق شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے ہر پاکستانی کو نفرت ہے اور اس نفرت کی وجہ بھارت کا ظلم ہے جو وہ اپنے ملک میں مسلمانوں اور عیسائیوں کےساتھ کرتے ہیں ۔پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور ہم اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، کلبھوشن سنگ کو سزا ئے موت کی جو سزا سنائی گئی وہ مخص روایتی حریف ہونے کے باعث نہیںسنائی گئی بلکہ مکمل ثبوت کی موجودگی اور جاسوس کے اقرار کے بعد سنائی گئی ہے لہذا جو فیصلہ ہوا وہ بالکل مثبت فیصلہ ہے اور اس پر بغیر کسی دباﺅ کے فوری عملدرآمد ہونا چاہئے۔
خاتون سماجی کارکن شگفتہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ ریت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے لیکن تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ واضح ہوگا کہ بھارت نے قیام پاکستان سے اب تک کتنے منظم انداز میں سازشیں کی ہیں ۔ اپنی چالوں کے ذریعے ہی اس نے بنگال کو بنگلہ دیش بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اب بھی وہ بلوچستان اور ملککے دیگر حصوں میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے اپنے جاسوسوں کے ذریعے کاروائیاں کر رہا ہے۔
Kulbhushan Yadav
اس تمام صورتحال کے باعث مجھ سمیت اس ملک سبھی سماجی جماعتیں اور ان کے ورکرز اس بات پر اصرار کریں گے کہ اس جاسوس کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ سروئے میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور سبھی کی یہ متفقہ رائے تھی کہ جاسوس کو سزائے موت صد فیصد درست ہے اس سزا پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہئے اور ملک دفاع اور حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں اپنا وطن بہت عزیز ہے اور وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریں گے۔