راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا۔
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان 2003ء کے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے، تاہم بھارتی اشتعال انگیزیوں کا ہمیشہ مؤثر جواب دیا گیا اور آئندہ بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے حکام کو شہری آبادی کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری آبادی کیلئے مزید حفاظتی شیلٹرز بنائے جائیں۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی گولہ باری سے زخمی شہریوں کی عیادت کی۔