کراچی (جیوڈیسک) بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان اور سنی تحریک کے تحت مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ دو ماہ سے پاکستان دھرنوں کی سیاست کا شکار ہے اور بھارت اس کا فائدہ اٹھارہا ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرےکے شرکاء سے خطاب میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہےاور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے پاکستان دھرنوں کی سیاست کا شکار ہے اور بھارت اس کا فائدہ اٹھارہا ہے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عبدالحلیم ہزاروی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت منظور نہیں، حکومت پاکستان قومی امنگوں کے مطابق بھارت کو جواب دیں۔