بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: ناصر عباس

Nasir Abbas

Nasir Abbas

اسلام آباد : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر وزیر اعظم کی خاموشی مضحکہ خیز ہے دفاع وطن کے لئے وقت آنے پر ہمارے نوجوان سر پر کفن باندھ کر سرحدوں پر ہونگے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال کر رکھ دینگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وطن کا دفاع ہمارے اوپر واجب ہے۔

حکمرانوں کی بھارت سے تجارتی رفاقت معصوم شہریوں کی قتل عام پر خاموشی کی اصل وجہ ہے پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں ہم اپنے شہیدوں کی پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے الحمدللہ ہمیں اپنی پاک افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم خیبر شکن کے ماننے والے ہیں ان کافروں کو خیبر اور خندق کی یاد دلائیں گے اور سر زمین پاک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت سر بکف آمادہ و تیار ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے منائیں گے اور تمام آئمہ جمعہ،، دفاع وطن ایک شرعی فریضہ ،،کے عنوان سے عوام الناس کو خطبہ دینگے۔