بھارتی جارحیت اور عالمی منافقت کشمیری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، عامر جہانگیر

اسلام آباد (ایس ایم عرفان طاہر سے) بھارتی جارحیت اور عالمی منافقت کشمیری قوم کے زخموں پر مسلسل نمک پاشی کے مترادف ہے، بھارت کا 1983 سے لگاتار عالمی منڈی میں اسلحہ کی درآمد میں اضافہ براعظم ایشیاء سمیت دنیا بھر کے لیے خطرے کا باعث۔

ان خیالا ت کا اظہا ر لیکچرر انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز آزادجموں و کشمیر یو نیورسٹی مظفرآبا د عامر جہانگیر خان نے امیر جما عت اسلامی آزادکشمیر عبد الرشید ترابی سے مسئلہ کشمیر اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میںبات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ خیال رہے کہ بھا رت اس وقت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ حالیہ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ امن عالم کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دوسرے تمام ممالک کی نسبت امریکہ اور سپر طاقتوں کی طرف سے بھا رت کو با الخصوص ہتھیا روں کی تیزی سے بنا نے کی اجا زت اور بے پنا ہ چھوٹ لمحہ فکریہ ہے اور موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں کشمیر ی قوم پر ظلم و ستم اور عصمت دری کے پہا ڑ گرانے والے ملک کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے لیے امریکی حما یت انتہا ئی قابل افسوس بات ہے۔انہو ں نے کہاکہ عدل و انصا ف اور قیام امن کا تقاضا ہے کہ بھا رت کو ہتھیا روں کی دور میں آگے بڑھنے ، بے پنا ہ عسکری اور دفاعی قوت میں اضا فہ کرنے سے روکا جا ئے ورنہ پو ری دنیا کے لیے یہ بات شدید خطرے اور تباہ و بربادی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ بھا رتی حکومت اور افواج کے عزائم بد نیتی پر مبنی ہیں۔

اس موقع پر امیر جما عت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی کا کہنا تھا کہ بے قصور کشمیریوں کا خون کبھی رائیگا ں نہیں جا ئے گا اور بھا رت کو ایک نہ ایک دن اپنے ڈھا ئے گے مظالم اور ظلم و ستم کا حساب ضرور دینا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانی حقوق اور دنیا میں امن کی علمبردار حکومتوں اور اداروں کو چا ہیے کہ بھا رتی ہٹ دھرمی اور کشمیر میں ڈھا ئے جا نے والے مظالم پر عملی طور پر آواز اٹھا ئیں اور اسے اسلحے کی دوڑ میں مزید آگے بڑھنے سے فلفور روکا جا ئے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ دنیا میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی اور نا انصافی کی مثا لیں قائم کرنے والا ملک کیسے اقوام متحدہ کا مستقل رکن بن سکتا ہے ، اس حوالہ سے دنیا بھر میں امن اور انصا ف کے حامی ممالک اس معاملے میں سنجیدگی کا اظہا ر کرتے ہو ئے اس بے ضابطگی کی بھرپور مخالفت کریں۔

Abdul Rashid and Amir Jahangir

Abdul Rashid and Amir Jahangir