کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان سلیمان خیل اتحاد کا اعلیٰ سطحی اجلاس سردار عاشق خان سلیمان خیل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور حمائت کے لئے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔
شیڈول کے مطابق پہلا احتجاجی مظاہرہ مورخہ 25 نومبر کو آزاد کشمیر کے اضلاع مظفر آباد ،رائولا کوٹ ،چار باغ 26نومبر کو پنجاب کے علاقوں لاہور ،فیصل آباد ،رائولپنڈی ،بھکر ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ،لالہ موسیٰ اور گجرات 27نومبرکو خیبر پختونخواہ کے شہروں فاٹا ،پشاور ،مردان ،شمالی اور جنوبی وزیر ستان اور علی پور 28نومبر کو بلوچستان اور سندھ کے شہروں ذوب،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،گلستان ،لورالائی خصدار اور حب چوکی جبکہ سندھ میں کراچی ،حیدر آباد ،ٹنڈو الہ یار ،نواب شاہ ،سکھر ،سانگھڑ ،ضلع ٹھٹھہ سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے مظاہرہ میں مودی سرکار کے خلاف سخت احتجاج کیا جائیگا۔
سردار عاشق خان سلیمان خیل نے پورے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرہ میں شرکت کریں۔قبائلی عمائدین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مظاہریں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں۔