قصور (جیوڈیسک) بابا بلھے شاہ کے 258 عرس کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج وہ پاکستانی ہونے کی شناخت تلاش کر رہے ہیں انہیں دوسروں کی تہذیب و تمدن سیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ ان کی شناخت اس دھرتی سے جڑی ہے اور اپنی شناخت کی تلاش میں آج وہ بلھے شاہ کی دھرتی پر آئے ہیں۔
سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر عالمی ممالک کی خاموشی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قصور واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاشرہ ذہنی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہو چکا ہے۔
واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سانحہ کے ملزموں کو 20 مرتبہ پھانسی دینی چاہیے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے سینٹ میں قانوں سازی کی جا رہی ہے۔