چنئی (جیوڈیسک) بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 چنئی سے پورٹ بلیئر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ، طیارے میں 29 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے چنئی کے قریب ٹمبرام ائیر بیس سے بنگال میں پورٹ بلئیر جانے کے لیے اڑان بھری ۔ طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 29 افراد سوار ہیں۔
طیارے کو مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر بیس منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن پرواز بھرنے کے پندرہ منٹ بعد طیارے کا رابطہ ریڈار سے ٹوٹ گیا۔
طیارے کی تلاش کے لیے بھارتی فضائیہ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی کارروائی جاری ہے ۔ سرچ آپریشن میں دو طیارے اور چار بحری جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔