کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی سرحدی جارحیت کی مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہنے کے ساتھ ان سے بھارتی سرحدی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کرتی ہے کیونکہ واسرائیلی وامریکی آشیر باد سے بھارت کے غاصبانہ عزائم فروغ پارہے ہیں۔
کشمیر پر قبضے ‘جونا گڑھ پر تسلط اور سری لنکا و میانمار میں مداخلت پر اسرائیل و امریکہ سے خوفزدہ اقوام عالم کی خاموشی بھارتی حیوانی جذبات کو تقویت دے رہی ہے اور اب وہ افغانستان میں مداخلت کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی کے فروغ کے ساتھ سرحدی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے جو یقینا امن عالم کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے۔
کیونکہ پاکستان کی امن کی خواہش کے تحت ضبط و برداشت کی قوت اب جواب دینے لگی ہے اور اگر امریکہ نے بھارتی رویئے کو کنٹرول نہیں کیا تو پاکستانی افواج یقینا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہی نہیں بلکہ بھارت ک حصوں بخروں میں تبدیل کرکے تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ افواج پاکستان نے جب بھی کوئی قدم آگے بڑھایا ہے تو نتائج و اہداف کے حصول کے بغیر نہ تو واپس پلٹی ہیں اور نہ کہیں راہ میں رکی ہیں۔