ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے نئے آرمی چیف لیفٹینٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کی تقرری چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
بے گناہ کشمیریوں کے قاتل اور ڈاکوؤں کے سرپرست جنرل دلبیر سنگھ کی تقرری لیفٹینٹ جنرل روی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کی تھی ۔ اس درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ جولائی کے دوسرے ہفتے میں سماعت پر متفق ہو گئی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں وزیر دفاع ارون جیٹلی پارلیمنٹ کو بتا چکے ہیں کہ جنرل سہاگ سنگھ کی بھارت کے نئے آرمی چیف کے طور پر تعیناتی فائنل ہے۔ وہ یکم اگست کو فوجی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔