بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

Arrested

Arrested

جموں (جیوڈیسک) بھارتی فوجی حکام نے کہا ہے کہ مبینہ پاکستانی دراندازوں کو جموں، پونچھ کے اضلاع کے سرحدی علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ایک فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ دراندازوں کو واپس پیچھے بھاگتے ہوئے ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں اور زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے گرفتار ہونے والے ایک شخص کی شناخت شفیق الرحمن کے نام سے ظاہر کی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔