راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہری شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے ایل او سی سے 1200 میٹرز دور تھرٹی نڑ گاؤں کو نشانہ بنایا جس میں محمد فاروق نامی معصوم شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز نکیال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔