پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف بارسلونا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ امن کی خواہیش ایسوسی ایشن تنظیم کے طر ف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے۔
انڈیا کا دوغلہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر دم لیں گے ۔چوہدری محمد افضال صدر امن کی خواہیش ایسوسی ایشن نے کہا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پاکستانی کیمونٹی کی بھی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہے۔
چوہدری محمد افضال نے مذید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس لئے مظاہرے اور بھوک ہڑتال کر رہے ہیں کیونکہ انڈین فوج مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے خلاف قتل و غارت کا جو بازار گرم کر رکھا ہے۔
اس پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے ۔انھوں نے کہا کہ بارسلونا سمیت یورپ بھر میں انڈین سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے پر امن مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔بھو ک ہڑتالی کیمپ تین دن لگا تار جاری رہے گا۔