سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت کے بعد آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کر دی۔ گزشتہ روز 3 نہتے کشمیریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ کشمیریوں کی شہادت کے بعد حریت رہنماؤں نے وادی میں آج ہڑتال کی کال دی ہے۔
سری نگر میں دکانیں، تعلیمی ادارے اور کاروبارز ندگی مکمل بند ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔
ادھر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، سید علی گیلانی کو احتجاج کی کال کے بعد گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔