راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جب کہ بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارتی فوج کی جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔