بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے سیاست دانوں کو پیسے دیتی ہے، وی کے سنگھ

VK Singh

VK Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے سیاست دانوں کو پیسے دیتی ہے۔ سابق بھارتی آرمی چیف نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سیاست دانوں کو پیسے دیتی ہے اور یہ پیسے ان سیاست دانوں کو دیئے جاتے ہیں جو مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے جوڑے رکھنے میں مدد دیں، اس طرح انھوں نے خود یہ ثابت کر دیا۔

کہ مقبوضہ کشمیر کے سرکاری سیاست دان بس بھارت کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اس موقف کا بھی اظہار کیا کہ اگر کوئی سول حکومت لوگوں کو متحد رکھنے میں ناکام رہے تو فوج خود یہ کام کر سکتی ہے۔دنیا بھر میں جو جرنیل اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں وہ یہی دلیل تو دیتے ہیں کہ سول حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ اگر بھارتی فوج میں بھی ایسی ہی سوچ موجود ہے تو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو اس پر فکرمند ہونا چاہیے۔