سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی سرحدی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے ضلع مقبوضہ جموں کشمیر سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی رپورٹ میں بی ایس ایف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ ضلع جموں سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد پر پاک رینجرز نے اگلی پوسٹوں پر ٹور پنڈ میں آر ایس پورہ سیکٹر پر فائرنگ کی۔
چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکی مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔