بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ، 1 شخص زخمی

Indian Army Fireing

Indian Army Fireing

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور زخمی ہو گیا۔

پاک فوج نے نے بھر پور جوابی کارروائی میں دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ظفر وال سیکٹر میں صبح کے وقت شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ پنجاب رینجرز نے موثر جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں تھیں۔