شکر گڑھ (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے دوران ننگل، چک بیکا، جگوال، ابیال ڈوگر اور سکمال سمیت متعدد دیہات خالی کرالئے گئے۔
چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد بھارتی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نےجھاگو چک اور پوئی کو نشانہ بنایا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بارڈر پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔