سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ نہیں رکا،آج ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بجوات سیکٹر کی پٹولی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے باعث بھارتی فائرنگ رک گئی۔