بھارتی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، اے کے انتھونی

AK Anthony

AK Anthony

بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فوج کوئی بھی قدم اٹھانے کے لئے آزاد اور تیار ہے۔

انہوں نے پاکستان پر ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وقت آنے پر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔