بھارتی حکام نے گرین پیس کی کارکن کو برطانیہ جانے سے روک دیا

Greenpeace

Greenpeace

نیویارک (جیوڈیسک) بین الا قوامی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے بھارت کی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس کی ایک کارکن کو برطانیہ جانے سے کیوں روکا گیا ہے۔

تنظیم کی ایک سینئر کارکن پریہ پلئی کو پیر کی صبح دہلی کے ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے اس وقت روک لیا جب وہ برطانیہ کے لئے طیارے پر سوار ہونے والی تھیں۔

پریہ پلئی مدھیہ پردیش میں ایک برطانوی کمپنی کو کوئلے کی کانکنی کا ٹھیکہ دیے جانے سے مقامی قبائلیوں کی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں دو روز بعد لندن میں برطانوی ارکان پارلیمان کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرنے والی تھیں۔