ڈھاکا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں بنگلا دیش میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں انڈین ہائی کمیشن نے ایک تقریب میں مدعو کیا۔ اس تقریب کی خاص بات انڈین کرکٹرز کی گلوکاری تھی۔
بھارتی کرکٹرز سریش رائنا، سنجے بنگر اور ویرات کوہلی نے اس تقریب میں اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ تاہم جب ویرات کوہلی نے مشہور فلم تاج محل کا شہر آفاق گانا جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا گایا تو سب دنگ رہ گئے۔
تقریب میں موجود شرکاء نے ویرات کوہلی کے گانے کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ ویرات بلے بازی کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے آگے ہیں۔