بھارتی بارڈر فورس کے جوان کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، ایک ہلاک، چار زخمی

Indian Army

Indian Army

بنگال (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ویسٹ بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے جوان نے اپنی ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، واقعے میں ایک اہلکار ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔

ریاست ویسٹ بنگال کے شہر مالڈا میں تعینیات بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ایک اہلکار بسنت سنگھ نے رات کے وقت سوئے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔

واقعے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والا اہلکار تاحال فرار ہے جس کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔