نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سرحد کے قریب مظاہرین اور نیپالی پولیس کے درمیان تصادم میں ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
مودی کو فون پر نیپالی وزیراعظم نے کھری کھری سنا دی، اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دیدی۔
پولیس نے تیل کی سپلائی بحال کرنے کے لیے بھارت سے آنے والے ٹرکوں کے لیے سڑک کھولنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائر کھول دی جس سے ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ملک میں نئےآئین کے نفاذ کےخلاف بھارتی سرحد کے قریب رہنے والے نیپالی پچھلے ایک مہینے سے احتجاج کر رہے ہیں۔