بھارتی دارالحکومت میں اسکول پر انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت کے کرسچن اسکول پر حملے کے بعد پولیس کی بھارتی نفری نے سکول کو گھیرے میں لے لیا۔

حملے میں پرنسپل کے دفتر کو نقصان پہنچا جبکہ اسکول کو بند کر کے طلبا کو واپس گھر بھجوا دیا گیا۔

اسکول پر حملے کے بعد عیسائیوں سمیت دوسری اقلیتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ گزشتہ دنوں کے دوران عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر بھی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔