بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے، جس میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات بھارتی میڈیا نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔
یہ جھڑپ گزشتہ ہفتے ریاست سکِم میں ناکو لا کے سرحدی مقام پر ہوئی۔ یاد رہے کہ چھ ماہ قبل سِکِم سرحد پر ہونے والی ایک جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ چینی فوجیوں کے نقصان کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔
بھارتی ملٹری ذرائع کے مطابق ایک چینی گشتی ٹیم نے بھارتی حصے میں گھسنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ نکو لا کی سرحد بھارتی ریاست سِکِم کو چینی علاقے تبت سے ملاتی ہے۔