بھارتی شہر بنگلور کا نام بدل کر بنگلورو رکھ دیا گیا

Bangaloro

Bangaloro

بنگلور (جیوڈیسک) بھارتی شہر بنگلور کا نام بدل کر بینگلورو رکھ دیا گیا ۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلور اب باضابطہ طور پر بینگلورو کے نام سے پکارا جائے گا۔ نیا نام مقامی زبان کا لفظ ہے جبکہ بنگلور انگریزوں کا دیا ہوا نام تھا۔ کرناٹکا حکومت نے دو ہزار چھ میں نیا نام تجویز کیا تھا۔ حکام کے مطابق بنگلور کے بعد اسی ریاست کے گیارہ مزید شہروں کے نام تبدیل کیے جائیں گے۔