نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں غیرملکیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ تاریخی شہر جے پور میں گائیڈ نے جاپانی سیاح خاتون کو تاریخی مقامات کی سیر کے بہانے لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔
جے پور ضلع کے انسپکٹر جنرل دھرم چاند چین نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا 20 سالہ جاپانی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے اسے ٹور گائیڈ ہوٹل چھوڑنے کے بہانے سنسان جگہ پر لے گیا اور نشیلی چیز کھلا کر درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزم موٹرسائیکل پر خاتون کو مختلف علاقوں میں گھماتا رہا اور ہوٹل نہیں چھوڑا۔