ممبئی (جیوڈیسک) مدھر سروں پر راج کرنے والے بھارتی موسیقار و گلوکار اے رحمان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمان کے بارے میں اگر کہا جائے کہ وہ پیدا ہی موسیقی کے لیے ہوئے ہیں تو غلط نا ہو گا۔ 1992 میں فلم راجو کی موسیقی سے فلموں میں انٹری دی اور بہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔
دھماکے دار شروعا ت کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ سروں کے سرتاج کو ہالی وڈ فلم Slumdog Millionaire کا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اے آر رحمان صوفیانہ کلام پیش کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔فلم راک اسٹار کی ریلیز سے پہلے اس کے میوزک کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے۔
اے آر رحمان کو کئی بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جبکہ کئی ممالک کی یونیورسٹیز انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دے چکی ہیں۔