بھارتی عدالت نے سابق وزیراعلی جے للیتا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

 J. Jayalalithaa

J. Jayalalithaa

بنگلور (جیوڈیسک) کرپشن کے الزام میں 4 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانے کی سزا پانے والی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی۔

جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کی عدالت عالیہ نے تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ کرپشن کے تمام کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

اس موقع پر جے للیتا کے وکلا کا کہنا تھا کہ کرناٹکا ہائیکورٹ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی۔