بھارتی عدالت نے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو طلب کر لیا

 Yasin Malik

Yasin Malik

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے طلب کرلیا ہے، یاسین ملک کو 30 سال قبل بنائے گئے جعلی کیسز کی سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مودی سرکار نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت کی یونین ٹیریٹری قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کر کے عوامی جذبات کو طاقت سے کچلنے کا عمل جاری ہے جب کہ یاسین ملک اور سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا کرفیو مسلسل انیسویں روز بھی برقرار ہے جب کہ حریت رہنماؤں نے بھارتی مظالم کے خلاف آج جمعہ کے روز کرفیو توڑنے اور گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کی کال دیدی ہے،حریت رہنماؤں کی کال پر نمازجمعہ کے بعد سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ ہوگا، شرکاء آرٹیکل 370 کے خاتمے اور بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کےخلاف آواز اٹھائیں گے۔