بھارتی کرکٹر انکیت چون رشتہ ازدواج میں منسلک

Indian

Indian

بھارتی (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی کرکٹر انکیت چون آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔ آئی پی ایل نے جیل پہنچایا ، جیل سے ضمانت پر رہائی پانے والے انکیت چون آج اپنی منگیتر نیہا سمباری سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

انکیت کی شادی ممبئی میں ہوگی۔ تقریب میں چار سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ تقریب میں بالی ووڈ اداکار اور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں انکیت چون کی ضمانت چھ جون تک پچاس لاکھ کے مچلکے پر ہوئی ہے۔ جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔