انڈین کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے پر رضامند

BCCI

BCCI

نئی دلی (جیوڈیسک) پاکستان کے مطالبے پر انڈین کرکٹ بورڈ 19 مارچ کو ہونے والے پاک بھارت میچ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پردھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔

پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بی سی سی آئی سے پاک بھارت میچ کولکتہ یا موہالی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی تاہم اس کا حتمی اعلان آئی سی سی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہماچل پردیش کے وزیراعلی کی جانب سے پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی نہ دینے کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم دھرم شالا میں سیکیورٹی معاملات سے مطمئن نہیں اور پی سی بی چاہتا ہے کہ پاک بھارت میچ دھرم شالا سے موہالی یا کولکتہ منتقل کردیا جائے۔