بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر عہدے سے مستعفی

Shashank Manohar

Shashank Manohar

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے خود مختار چیئرمین ہوں گے۔

ششانک منوہر نے اکتوبر 2015 کو صدر بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے آنجہانی جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر بھارتی بورڈ کا چارج لیا تھا۔

بھارتی کرکٹ کی صدارت کے لیے 3 افراد دوڑ میں شریک ہیں۔ اجے شرک، گنگا راجو اور راجیو شُکلا بی سی سی آئی کے صدر بننے کے خواہشمند ہیں۔