بھارتی کرکٹر جاڈیجہ نے بدتمیزی کی، 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

James Anderson, Jadeja

James Anderson, Jadeja

لارڈز (جیوڈیسک) جاڈیجہ کے مطابق اینڈرسن نے انھیں دھکا دیا اور گالیاں دیں جبکہ اینڈرسن کا موقف ہے کہ جاڈیجہ اس کی طرف خطرناک انداز میں بڑھا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق 25 سالہ جاڈیجہ کوکھیل کا ماحول خراب کرنے پر یہ سزا سنائی گئی، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

جیمز اینڈرسن اور جاڈیجہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں اس وقت گرما گرمی ہوئی جب دونوں کھلاڑی میدان سے واپس ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اینڈرسن کے خلاف آئی سی سی کو شکایت کی اور تیسرے درجے کی شکایت کا اندراج کیا۔ جس پر جواباً انگلش کرکٹ بورڈ نے جاڈیجہ کے خلاف دوسرے درجے کی شکایت درج کروائی تھی۔

جیمز اینڈرسن کے کیس کی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔ اینڈرسن کو تیسرے درجے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کا سامنا ہے اور اگر ان کے خلاف یہ بات ثابت ہو جاتی ہے تو ان پر دو سے چار ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔