نئی دہلی (جیوڈیسک) ہدف کا تعاقب کرنا ہے تو کوئی ویرات کوہلی سے سیکھے۔ بھارتی سٹار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی میں چیز کرنے کے لیے پندرہ مرتبہ میدان میں اترے۔ لٹل جینیس نے ایک سو بائیس کی اوسط اور ایک سو اکتیس کے سٹرائیک ریٹ سے سات سو سینتیس رنز بنائے۔ آٹھ نصف سنچریاں بنائیں اور بیاسی ہائی سکور رہا۔
ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے ہی سب سے زیادہ سات سو سینتیس رنز بنائے ہوئے ہیں۔
مارٹن گپٹل چھ سو گیارہ رنز کے ساتھ دوسرے اور شین واٹسن چھ سو ایک رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔