نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تماشائی کی پٹائی کردی، بھائی عرفان پٹھان نے آ کر بیچ بچاؤ کرایا۔
بروڈا میں رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران بھارتی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر یوسف پٹھان اس وقت غصے میں آ گئے جب ایک تماشائی نے مسلسل جملے بازی سے ان کو تنگ کیے رکھا۔
یوسف پٹھان غصے میں آ گئے اور تماشائی سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ یوسف کے بھائی عرفان پٹھان نے آ کر بیچ بچاؤ کرایا اور یوسف کو میدان سے باہر لے گئے۔