لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دورہ پاکستان میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بڑی دلجمعی سے سنتے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران مولانا طارق جمیل ہر روز مغرب کی نماز سٹیڈیم میں ہمارے ساتھ آ کر پڑھتے تھے۔
نماز کے بعد وہ کھلاڑیوں کو لیکچر دیا کرتے جسے سننے کے لیے ظہیر خان اور عرفان پٹھان کے ساتھ ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ بھی آ کر بیٹھ جاتے تھے۔ انغمام نے بتایا کہ یووراج اور ہربھجن سنگھ کہتے تھے کہ یہ بندہ ٹھیک بات کرتا ہے تاہم جب وہ ہماری زندگیاں دیکھتے تھے تو پلٹ جاتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں ہم کہتے کچھ تھے اور کرتے کچھ تھے۔