سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دریائے راوی میں بھارتی ڈیم سے اچانک چھوڑے جانے والا پانی خطرہ بن گیا، دریا میں پھنسے چار افراد کو بچانے میں گھنٹوں لگ گئے۔
دو ٹرک، چار مزدور اور راوی کا بپھرا پانی، مقبوضہ کشمیر میں دریا کنارے مٹی اور بجری ٹرک میں بھرنے والے مزدور بھارتی حکام کی غفلت کا شکار ہوگئے۔ مدھو پور ڈیم سے بغیر کسی اطلاع کے پانی چھوڑا گیا تو دریا میں طغیانی آگئی اور مزدور پھنس گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے ساتھ ریسکیو اہل کار بھی موقع پر پہنچے، اس وقت تک پانی کا بہاؤ پہلے سے زیادہ تیز ہوچکا تھا، لیکن ماہر غوطہ خوروں نے اس کی پرواہ نہ کی اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مزدوروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔