بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف سری نگر پہنچ گئے

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ اورفوج کے نئے نامزد سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے۔یہ ارون جیٹلی کا وزیر دفاع کی حیثیت سے مقبوضہ وادی کا پہلا دورہ ہے۔

سری نگر پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر دفاع دورے کے دوران یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کا مقصد مقبوضہ وادی کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، جس کے دوران وہ وادی میں تعینات سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔انہیں دراندازی کی نوعیت، کنٹرول لائن اور چین سے لگنے والی سرحد کی صورتحال کے علاوہ دراندازوں سے نمٹنے کیلئے فورسز کی حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔