اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر میں حملے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے واقع پر احتجاج کیا گیا اور یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔
جبکہ پاکستان ہاوس کی حفاظت کی ذمے داری بھی بھارتی حکومت کی ہے، دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ دفتر خارجہ کہنا ہے کہنئی دلی میں کچھ مظاہرین پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر اکھٹے ہوئے، بھارتی مظاہرین نے پاکستان کی خلاف نعرے بازی کی۔