بھارتی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں

Smriti Irani

Smriti Irani

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار اور وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں‘ ایک سرکاری خط میں املا کی دوغلطیاں مہنگی پڑ گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ملک بھرکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تعریفی خط ارسال کیا گیا۔

خط وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی جانب سے لکھا تھا جس میں املا کی دو غلطیاں تھیں۔ خط میں minister کو minster اور ہندی کے لفظ sansadhan یعنی وسائل کو بھی غلط تحریر کیا گیا تھا۔

اس خط کو ایک خاتون استاد نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس سے بھارت میں بھونچال آ گیا سمرتی ایرانی کی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں اور پھر وزیر تعلیم کو اس غلطی پر معافی مانگنی پڑی۔