نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی انتخابات کے چھٹے مرحلے کا آغاز کل ہورہا ہے، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار نریندر مودی نے حیدر آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں ایک بار پھر کانگریس کو اپنے نشانے پر رکھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کانگریس کو کمپیوٹر وائرس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پورے بھارتی سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی تمام تقریروں میں سارا زور ان کی اپنی ذات پر ہوتا ہے، وہ مل کر کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔