بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ حریت رہنماوں کی مقبوضہ کشمیرمیں کل مکمل ہڑتال کی کال

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے عوام پر زور دیاکہ وہ کل شمالی کشمیر میں نام نہاد بھارتی انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ گھر میں نظر بند میرواعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کریں اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر کشمیریوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ گرفتار کئے گئے کارکنوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والا ہر شخص بھارتی مفادات کی حفاظت کررہا ہے، ان لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہئے جن کے ہاتھ مقبول بٹ اور افضل گورو سمیت ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو بھول کر بھارت کی غلامی پر راضی ہو جائیں۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے حریت رہنماؤں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور دو سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔