بھارتی انتخابات:چوتھے مرحلے میں آج چار ریاستوں میں پولنگ ہو گی

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے آج چوتھے مرحلے کے لیے 4 ریاستوں میں پولنگ ہو گی ، ریاست گووا، آسام ، تریپورہ اور سکم میں 7 نشستوں کے لیے 74 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 4 ریاستوں کی 7 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی اور بغیر وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست آسام کی 3، گووا کی 2 اور سکم اور تری پورہ کی ایک ایک نشست پر کل 74 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ وفد نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ فرضی حلف نامہ داخل کرنے کے الزام میں بی جے پی کے وزارتِ عظمٰی کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف کارروائی کی جائے۔وفد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نریندر مودی نے اپنی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے حقائق کو چھپایا تھا۔