انڈین اور انگلش چینلز کی بھرمار جب کے پاکستانی چینل غائب کیبل کی نشریات، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار

Lahore

Lahore

لاہور: کیبل کی نشریات ، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار، انڈین اور انگلش چینلز کی بھرمار جب کے پاکستانی چینل غائب۔کاہنہ نو لاہور کے رہائشی محمد ندیم ثاقب بٹ کی آر جی ایم پیمرا لاہور کو بی ایم سی کیبل (برائٹ میڈیا) کا لائسنس کینسل کرنے کی درخواست، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بی ایم سی کیبل کا آنر رانا ساجد حسین بقنے پیمرا کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا ہے وہ تمام چینل دیکھار ہا ہے جن کو پیمرا نے بند کیا ہوا ہے۔

سولہ کے قریب سی ڈیز چلائی جا رہی ہیں ان سی ڈیز کے ذریعے لاکھوں روپے کے اشتہارات چلا کر کما رہا ہے ،انڈین اور غیر اخلاقی انگلش فلمیں بیہودہ مجرے اور ڈرامے دیکھائے جارہے ہیں۔

جن کو فیملی سمیت نہیں دیکھا جاسکتا ۔شہریوں نے کئی مرتبہ اس کے خلاف پیمرا کو شکایت کی مگر پیمرا نے اثر رسوخ ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔شہری محمد ندیم ثاقب بٹ نے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر پرویزرشید، چیئرمین پیمرا ،آرجی ایم پیمرا لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ بی ایم سی کیبل کالائسنس منسوخ کرکے شہریوں کو صاف ستھرے چینل مہیا کریں تا کہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچ جائے۔