چوک اعظم (نامہ نگار) لیہ ڈویژن محکمہ جنگلات کا چارج سنبھالتے ہی ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال نے جعلی بل ووچرز کے تقریبا پچاس لاکھ روپے مالیتی چیک جاری کئیے جانے کا انکشاف رقم غیر قانونی نکلواکر پانچ حصوں میں بندر بانٹ ۔ خود بھی کھائو مجھے بھی کھلائو کی پالیسی کا عمل جاری ہیڈ کلرک ضمیر احمد انصاری کا جعلی بل مسٹرول کٹوتی میں اہم کردار۔
رینج آفیسر ،بلاک آفیسرفاریسٹ گارڈوں سے رقم ڈی ایف او لیہ ایزی پیسہ کے ذریعے منگوائے جانے کا انکشاف کرپٹ ڈی ایف او لیہ پانچ مرتبہ نوکری سے برخاست ہو چکا ہے ذ رائع حال ہی میں ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں دو مقدمات نمبر757/15 ،اور758/15 حاجی محمد جمیل اور محمد رشید کی مدعیت میں درج۔ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال کی کھلم کھلی کرپشن ماتحت عملہ کے خلاف انتقامی کاروئیاں ٹمبر مافیا کو سر عام جنگل کی چوری لکڑی دینے کے خلاف لیہ فاریسٹ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مہر مختار احمد لوہانچ نے سیکرٹری جنگلات پنجاب کو ڈی ایف او لیہ کے خلاف درخواست گزار دی۔تفصیل کے مطابق لیہ فاریسٹ ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال کی تین ماہ سے تعیناتی بلاک آفیسرز ،رینج آفیسرز اور فاریسٹ گارڈوں کیلئے وبال جان بن گئی۔
موصوف نے ڈنکے کی چوٹ پر پچاس لاکھ روپے کے جعلی بل ووچرز مسٹرول ہیڈ کلرک ضمیر احمد انصاری کی مبینہ ملی بھگت سے بنوا کر رقم کو پانچ حصوں میں تقسیم کر لیا گیا اور ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال نے ٹمبر مافیا کو نہروں کے کنارے کھڑے درختوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ٹھیکہ دے دیا اور اس وقت کروڑوں روپے کے درخت موصوف کی سرپرستی میں کٹوا کر ملتان لکڑ منڈی بھجوائے جا چکے ہیں ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال پہلے بھی پانچ مرتبہ نوکری سے برخاست ہو چکے ہیں ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال کے خلاف ملتان کی دو کاروباری شخصیات حاجی محمد جمیل اور محمد رشید چوہدری کی مدعیت میں موصوف کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم ملتان میں مقدمہ نمبرز758/15 ،دوسرا مقدمہ نمبر757/15 درج کرائے گئے ہیں۔
لیہ فاریسٹ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مہر مختیار احمد لوہانچ نے ڈی ایف او لیہ جاوید اقبال کی کرپشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے اور محکمہ میں سنگین بے ضابطگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیڈ کلرک ضمیر احمد انصاری ،مظہر سٹینو و دیگر کے خلاف ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ،سیکرٹری جنگلات پنجاب وزیر اعلی پنجاب اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو درخواستیں گزار دیں ہیں ۔اس ضمن میں علاقائی لوگوں خالد چن ۔صابر حسین ،محمد یار سیال ،احمد دین ،محمد سلیم ،محمد اکرم گل ،امجد علی نمبر دار ۔ماسٹر محمد ریاض نے جنرل راحیل شریف سے استدعا کی ہے کہ جلال بیٹ حیات نہر پر تعینات فاریسٹ گارڈ محسن شبیر اور عدنان یوسف بلاک آفیسر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کر کے گورنمنٹ کی پائی پائی کا حساب لیا جائے۔